وہاڑی جیل میں قیدی کی خودکشی

ملزم وقار شراب فروشی کے مقدمہ میں قید تھا
اپ ڈیٹ 16 جون 2024 09:37am

پنجاب کے ضلع وہاڑی کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی نے خودکشی کرلی۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدی نے اپنی شلوار کے ازار بند سے پھندہ لگا کر خودکشی کی۔

ملزم وقار شراب فروشی کے مقدمہ میں جیل میں قید تھا اور 16 روز قبل جوڈیشل ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔