مارگلہ کی پہاڑی پر شاہدرہ کے دو مختلف مقامات پر پھر آگ بھڑک اٹھی

آگ نے مارگلہ کی پہاڑ کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے
شائع 14 جون 2024 08:11pm

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑی پر پھر آگ بھڑک اٹھی، اطلاعات کے مطابق آگ مارگلہ کے پہاڑ شاہدرہ کے علاقے میں لگی ہوئی ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ شاہدرہ کے دو مختلف مقامات پر کئی گھنٹوں سے لگی ہوئی ہے، آگ نے مارگلہ کی پہاڑ کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا۔

آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ سی ڈی اے ورکرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ شاہدرہ کی پہاڑیوں پر آگ 30 دنوں میں متعدد مرتبہ لگ چکی ہے۔

margalla

Fire in Margala Hills