قمبر شہداد کوٹ میں پی ٹی آئی تعلقہ صدر کی تشدد زدہ لاش برآمد

پولیس کے مطابق مقامی رہنما صدرالدین بروہی کی تشدد زدہ لاش آفس سےملی ہے۔
شائع 12 جون 2024 01:34pm

سندھ کےضلع قمبرشہدادکوٹ کی تحصیل قبوسعیدخان میں پی ٹی آئی تعلقہ صدرکی لاش ان کے آفس سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مقامی رہنما صدرالدین بروہی کی تشدد زدہ لاش آفس سےملی ہے۔ مقتول کے چھوٹے بھائی عارب کے مطابق آج صبح جب بھائی کو آفس ناشتہ دینے پہنچا تو بھائی کی تشدد زدہ لاش پائی۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

پاکستان

PTI Lawyers

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)