کون سے پاکستانی ڈراموں پر بھارت کی سڑکیں سنسان ہو جاتی تھیں، فیصل قریشی کا انکشاف
فیصل قریشی ایک سینیئر اسٹار ہیں, جنہوں نے ہمیشہ اپنی مضبوط اداکاری سے لوگوں کا دل جیتا ہے۔ سنجیدہ ادا کاری ہو یا مزاحیہ، وہ ہر طرح کا کردار بخوبی نبھانا جانتے ہیں اور یہی ایک بڑے فنکار کی نشانی ہوتی ہے۔
”خئی“ میں ان کی تازہ ترین اداکاری کو سب نے سراہا تھا اور اب ہم انہیں جلد ہی “منگو جٹ “میں دیکھیں گے۔ فیصل فلموں اور ڈراموں دونوں پر راج کرتے ہیں اور وہ انڈسٹری کے تمام نشیب و فراز سے اچھی طرح واقف ہیں۔
اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج
انہوں نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ، کس طرح ہندوستانی پاکستانی ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ہمارے ڈرامے سرحد پار مقبول رہے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار ایک مشہور بھارتی کوریوگرافر نے ان سے ملاقات کی تھی اور انہیں بتایا تھا کہ جب ”میری زات زرا بےنشان“ اور ”ہمسفر“ نشر ہو رہے تھے تو ،کس طرح بھارتی سڑکیں سنسان ہو جاتی تھیں اور لوگ انہیں پسند کرتے تھے۔
فیصل قریشی نے پاکستانی ایوارڈز پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناظرین کے ووٹوں پر مبنی ایوارڈز نہیں ہونے چاہیے۔ دنیا بھر میں ان شعبوں کے ماہرین ایک جیوری کی شکل میں جمع ہوتے ہیں، جو فیصلہ کرتی ہے کہ ایوارڈز کس کو ملیں گے اور ان ایوارڈز کو قابل اعتبار سمجھا جاتا ہے۔
وہ ایک ایسا ایوارڈ بھی حاصل کرنا چاہیں گے، جس کا فیصلہ ماہرین کریں گے۔ ناظرین کی بنیاد پر ایوارڈز کے ساتھ، صرف میگا فالوورز والے لوگ ٹرافی حاصل کرتے ہیں۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔