عید پر تمام ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

ریلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
شائع 11 جون 2024 02:10pm

پاکستان ریلوے نے عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا، عید اسپیشل ٹرینوں پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔

پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی۔

ریلوے کے کرایوں میں زبردست کمی

اس حوالے سے ریلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا، رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا۔

Pakistan Railways

lahore

Pakistan Railway

eid special train

Train

Train fare