صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد واپسی پر اعظم خان تماشائی سے الجھ گئے

تماشائی نے جملہ کسا تو اعظم خان جُزبُز ہوئے اور اُسے خشمگیں نظروں سے دیکھتے ہوئے گزر گئے
شائع 07 جون 2024 01:50pm

امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پہلے میچ میں میزبان ملک کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر اعظم صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپسی پر تماشائی سے الجھ گئے۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اعظم خان جب صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد واپس جارہے تھے تب ایک تماشائی نے ان پر جملہ کسا۔ اس پر اعظم خان تھوڑے سے جُزبُز دکھائی دیے اور خشمگیں نظروں سے تماشائی کو دیکھا۔

میزبان امریکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز اسکور کیے۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ امریکا نے 19 کا ہدف دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم 13 رنز اسکور کر پائی۔

Azam Khan

SPECTATOR

HARSH REMARKS

LITTLE SHOWDOWN