آئی جی پنجاب کے نہ ملنے پر سائل نے آفس کے باہر خود کو آگ لگالی
سائل اصغر سہیل کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا
لاہور میں اصغر سہیل نامی سائل نے آئی جی پنجاب کے آفس کے باہر خود کو آگ لگالی، سائل کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار عادل بھی جھلس گیا۔
ذرائع کے مطابق سائل صبح سات بجے سے آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے بیٹھا تھا، اجازت نہ ملنے پر اصغر سہیل نے خود کو آگ لگالی۔
سائل اصغر سہیل کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔