مریم نواز کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پی ٹی آئی کا پنجاب میں شیڈوکیبنیٹ بنانے کا فیصلہ

شیڈو کیبنٹ ہر ہفتے پریس کانفرنس کرے گی
شائع 06 جون 2024 02:22pm

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ٹی آئی کی شیڈو کیبنٹ حکومتی وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھے گی۔

پی ٹی آئی شیڈو کیبنٹ ہر ہفتے پریس کانفرنس کرے گی، اس کیبنٹ کا مقصد حکومت کو ٹف ٹائم دینا ہے۔

شیڈوکیبنٹ میں تین سے چار سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی شامل ہوں گے، کیبنٹ میں دو ٹکٹ ہولڈرز اور ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شامل ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب آئندہ چند روز میں شیڈو کیبنٹ تشکیل دے گی۔

punjab

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Shadow Cabinet