لاہور پولیس نے نشہ کرکے بیوی پر تشدد کرنے والے خاوند کو دھر لیا

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی
شائع 06 جون 2024 11:01am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان میں گھریلو جھگڑوں کے واقعات میں جہاں اضافہ ہو رہا ہے، وہیں پولیس کی جانب سے گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔

حال ہی میں لاہور پولیس نے بیوی پر تشدد کے الزام میں شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں نشہ کر کے بیوی پر تشدد کرنے والے خاوند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاوند کے تشدد کا نشانہ بننے والی چار بچوں کی ماں مدد کیلئے تھانہ لوہاری گیٹ پہنچی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا اور غلیظ گالیاں نکالتا تھا، لوہاری گیٹ پولیس نے درخواست ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او لوہاری کے مطابق خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

lahore police

Arrested

Domestic Abuse

Husband and Wife