چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین کی چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد

چینی قونصل جنرل نےشجاعت حسین کی خیر یت دریافت کی
شائع 05 جون 2024 06:56pm

چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انھوں نے سابق وزیر اعظم شجاعت حسین اورصوبائی وزیر شافع حسین سےملاقات کی۔

چینی قونصل جنرل نےشجاعت حسین کی خیر یت دریافت کی اور انکی صحت یابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین کی مزید کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئےراغب کریں گےچینی سرمایہ کاروں کیلئےسرمایہ کاری کا بہترین وقت ماحول موجودہے۔