باپ کو بچانے آئی 12 سالہ بچی ملزم کے تشدد سے جاں بحق

واقعہ کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج گیا گیا
شائع 29 مئ 2024 05:17pm

اسلام آباد تھانہ سمبل کی حدود میں مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر بچی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جو اسپتال میں دم توڑ گئی ۔

افسوس ناک واقعہ کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج گیا گیا ۔

متن میں بتایا گیا کہ مسلح ملزمان نے گھر پرحملہ کیا، بیٹی مجھے بچانے کے لیے آئی تو ملزمان نے سر پر ڈانڈا دے مارا۔

زخمی بچی کو جب پمز اسپتال کے کر گئے توجعلی ڈاکٹرز نے علاج کے دوران آئی سی یو وارڈ میں ملزمان کی ایما پر فائل چوری کی اور بچی کو جان سے مار ڈالا ۔

پولیس نے دو نوں جعلی ڈاکٹر زکو گرفتار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Murder

islamabad police