پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے، ترجمان پولیس
شائع 29 مئ 2024 03:24pm

پشاور کے تھانے سربند کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شہید ہوگیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقتول اے ایس آئی پولیس اسٹیشن لیزان آفس حیات آباد میں تعینات تھا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق مقتول اے ایس آئی حاجی اکبر روز سے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جارہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی ہواہے۔