پنجاب کے اسپتال میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

والد کے علاج کے بہانے بلواکر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازم نے باہر سے تالا لگادیا
شائع 27 مئ 2024 04:22pm

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سےزیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسپتال کےملازم نے والد سے مل کر آنے والی خاتون سے زیادتی کی۔

زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون خاتون کے ساتھ علاج کے لیے اسپتال آئی تھی۔ اسپتال کے ملازم نے والد کا آپریشن کروانے کے بہانے زیادتی کی۔

ملزم اعظم نے فون کرکےاسپتال کی دوسری منزل پر بلایا۔ کمرے میں لے گیا اور باہر سے تالا لگادیا۔