سوات میں بارات پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، دلہن زخمی
مٹہ میں رونما ہونے والے واقعے کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا
وادی سوات کے علاقے مٹہ میں بارات پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دلہن زخمی ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے ملزم میاں عقل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ اُس نے ہوائی فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔