جوڈیشل کمپلیکس کے باہر مخالف نے پیشی پر آئے شخص پر فائرنگ کرکے قتل کردیا

واردات کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، پولیس
شائع 09 مئ 2024 12:37pm

ڈیرہ اسماعیل خان میں مخالف نے پیشی پر آئے شخص پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس ڈیرہ اسماعیل خان کے باہر محمد یعقوب نامی شخص نے پیشی پر آئے شوکت نامی شخص پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے شوکت شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔