ریلوے پولیس نے مسافروں کے فون چرانے والا گروہ پکڑ لیا
نعمان، حمزہ اور شمریز کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے، پہلے بھی کئی مقدمات میں جیل جاچکے ہیں، پولیس
ریلویز پولیس لاہور نے ایک بڑی کارروائی میں مسافروں کے موبائل فون چرانے والے گروہ کو دھرلیا۔ ملزم مسافروں کے قیمتی موبائل فون چراکر بھاگ رہے تھے۔
نعمان، حمزہ اور شمریز کو ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے مسافروں سے چرائے گئے دو موبائل فون برآمد ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ وہ متعدد مقدمات میں جیل جاچکے ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ریلوے پولیس کے ذرئع کے مطابق تفتیش سے حیران کن انکشافات متوقع ہےَ۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔