مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کے اضافہ ہوا ہے
شائع 06 مئ 2024 02:57pm

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

10 گرام سونا 2143 روپے اور تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوگیا۔ تازہ ترین اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہوگئی۔

ایک تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کے اضافے سے 2322 ڈالر فی اونس ہوگئی۔