پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری
'ہولڈ کو' قومی ایئر لائن کے 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی، ایوی ایشن سرگرمیوں کی منتقلی پروگرام کا حصہ نہیں
کمپٹیشن کمیشن پاکستان نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ ہولڈ کو قومی ائیرلائنز کے 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔
کمپٹیشن کمیشن پاکستان کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ ہولڈ کو حال ہی میں قائم کی گئی حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔
منظوری کیلئے جس متعلقہ مارکیٹ کی نشاندہی کی گئی ہے وہ ملک کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ہے تاہم پی آئی اے کی بنیادی ایوی ایشن سرگرمیاں اورمتعلقہ خدمات ہولڈکو کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔
سی سی پی نے اس انضمام کی اجازت فیز1 تجزیہ کے بعد دی۔ منظوری اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔