امریکا میں پارٹی کے شرکا پر کار چڑھ دوڑی، 2 بچے ہلاک

5 بچوں سمیت 12 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویش ناک، کار کا ڈرائیور نشے میں دُھت تھا
شائع 21 اپريل 2024 01:32pm

امریکی ریاست مشیگن میں دو بچے اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک تیز رفتار رفتار بے قابو ہوکر پارٹی کے شرکا پر چڑھ دوڑی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرائیور نشے میں دُھت تھا۔ ایک بچے کی سالگرہ کی پارٹی بوٹنگ کلب میں ہو رہی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 سالہ لڑکی اور اس کا 5 سالہ بھائی شامل ہیں۔ دونوں نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔ 5 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔