حافظ نعیم الرحمن نے منعم ظفر کو کراچی کا عبوری امیر مقرر کر دیا

منعم ظفر خان نے منصورہ میں کراچی کے عبوری امیر کا حلف اٹھا لیا
شائع 20 اپريل 2024 10:59pm

امیر جماعت اسلامی نے مشاورت سے منعم ظفر کو کراچی کا عبوری امیر مقرر کر دیا ۔

ترجمان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے یہ فیصلہ امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی سے مشاورت کے بعد کیا۔

ترجمان قیصر شریف کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے یہ فیصلہ امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی سے مشاورت کے بعد کیا۔

منعم ظفر خان چار سال سے کراچی کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے ۔ منعم ظفر خان اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے بھی ناظم رہے چکے ہیں۔