کراچی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے خاتون زخمی

زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل
شائع 20 اپريل 2024 11:58am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقےخواجہ اجمیرنگری میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی ہے، واقعے میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطالاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، اس دوران گولیاں رکشے پرلگیں جس سے رکشےمیں بیٹھی لڑکی زخمی ہوگئی ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس کی جانب سے بھی موقع واردات کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتار کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

firing

Women

injured

Karachi Police

Karachi Street Crimes