کراچی میں اسپارکو روڈ پر گھر میں سانپ نکل آیا

گھرکوکلئیرکرکےرہائشیوں کوواپس منتقل کر دیا گیا ہے،حکام
شائع 18 اپريل 2024 08:29pm

کراچی میں اسپارکو روڈ پر گھر میں سانپ نکل آیا۔ ریسکیواہلکاروں نے سانپ کو پکڑ لیا۔

ریسکیوحکام کے مطابق سپارکوروڈ پر واقع رہائشی سوسائٹی کے گھر میں رہائشیوں نے سانپ کی موجودگی کی اطلاع ریسکیو 1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول پر دی۔

ریسکیواہلکاروں نے بروقت پہنچ کر سانپ کو قابو لیا۔

ریسکیو حکام نے گھرکوکلئیرکرکےرہائشیوں کو واپس منتقل کر دیا ہے۔