پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا

چیف جسٹس ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے
شائع 08 اپريل 2024 08:25am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس میں ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہوں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وائس چیئرمین بار کونسل سمیت دیگر بھی مدعو ہیں۔

چیف جسٹس ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

Peshawar High Court

Supreme Court of Pakistan

cheif justice ibrahim khan