چاند سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کر لیا

اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا
شائع 02 اپريل 2024 07:55am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

عید الفطر کے لئے شوال کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہونگے