سوات میں 4.8 شدت والے زلزلے کے جھٹکے
لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے
خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 185 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔