نہر میں تلف کیا جانے والا مضر صحت گوشت پھر سے استعمال ہونے کا انکشاف

ڈبلیو ایس ایس پی اہلکاروں نے گوشت کو نہر میں تلف کیا لیکن کچھ فاصلے پر نہر میں موجود افراد نے گوشت واپس نکال لیا
شائع 29 مارچ 2024 09:36pm

ضلعی انتظامیہ کی مضر صحت گوشت کے خلاف کاراوئی سامنے آگئی انتظامیہ کی طرف سے برآمد کیا گیا مضر صحت گوشت نہر میں تلف کیا تو گیا لیکن کچھ فاصلے پر نہر میں موجود افراد وہی مضر صحت گوشت کے تھیلے دوبارہ اٰٹھاتے دیکھائی دیئے۔

اآج نیوز کو ویڈیو موصول ہو گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی اہلکاروں نے گوشت کو نہر میں تلف کر رہے ہیں تاہم مضر صحت گوشت کچھ فاصلے پر نہر میں موجود افراد واپس نکال رہے ہیں

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان اشیاء کو سری پائے، شورما اور برگر بنانے والوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔