لاہور ٹریفک وارڈنز نے کھلے عام پتنگ بازی کرنے والے ملزم کو دھر لیا

ٹریفک وارڈنز نے ملزم کو نادرآباد پولیس کے حوالے کردیا
شائع 28 مارچ 2024 12:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے بھٹہ چوک میں کھلے عام پتنگ بازی کرنے والے کو ٹریفک وارڈنز کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے ملزم کو پکڑ کر چوکی نادرآباد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

لاہور کے ٹریفک وارڈنز کی جانب پتنگ باز شخص کو پکڑا گیا ہے، جو کہ پتنگیں اڑانے میں ملوث تھا۔

ٹریفک وارڈنز نے ملزم کو نادرآباد پولیس کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم عبدالرحمن پر مقدمہ درج، حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل فیصل آباد میں بائیک سوار نوجوان دوران سفر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

lahore

lahore police

kite flying

Traffic wardens