الیکشن کمیشن نے پی پی 32 گجرات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھا دیا

الیکشن کمیشن نے حکم نامے کی کاپی چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو بھجوا دی
شائع 19 مارچ 2024 05:00pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھا دیا۔

الیکشن کمیشن نے آر او کو چوہدری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی پی 32 گجرات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھا دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 32 گجرات میں کل تک کاغذات نامزدگی جمع ہوسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے حکم نامے کی کاپی چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو بھجوا دی۔

ECP

اسلام آباد

Chaudhry Pervaiz Elahi

nomination papers

Pervaiz Elahi

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

pp 32 gujrat