پی بی 50 میں چھ پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کی تاریخ تبدیل

آر او کو سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی نگرانی کا حکم
شائع 17 مارچ 2024 07:57pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 50 میں چھ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چھ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ 28 مارچ کو ہوگی، جو اس سے قبل 19 مارچ کو شیڈول تھی۔

الیکشن کمیشن نے آر او کو سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی نگرانی کا حکم دیا ہے اور بتایا ہے کہ پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

بلوچستان

Election Commission of Pakistan (ECP)

PB 50