لاہور کے شہریوں سے 82 لاکھ روپے بٹورنے والی خاتون

ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل نے خاتون کو دھر لیا
شائع 12 مارچ 2024 06:13pm

لاہور میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون انسانی اسمگلر کو دھر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نےایک شہری سے70 لاکھ روپے لئے تھے جو کہ ملزمہ نے بیرون ملک بھجوانے کی غرض سے لئے اور واپس نہیں کئے۔

ملزمہ نے اپنے شوہر ماجد کیساتھ ملکر ایک شہری سے 12 لاکھ روپےبٹورے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ گلشن کی رہائشی ہے۔ ملزمہ کی شناخت قراۃ العین کے نام سے ہوئی ہے،