الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ

سینیٹ کے 48 ارکان اپنی مدت مکمل کر کے آج ریٹائر ہوگئے
شائع 11 مارچ 2024 11:39am

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

سینیٹ کے 48 ارکان اپنی مدت مکمل کر کے آج ریٹائر ہوگئے، اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست خالی ہوئی جبکہ پنجاب اور سندھ کی سینیٹ میں 12، 12 نشستیں خالی ہوئیں۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سینیٹ کی 11، 11 نشستیں خالی ہوئیں، چاروں صوبوں سے 7 جنرل، دو خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستیں خالی ہوئیں جبکہ پنجاب اور سندھ سے ایک ایک اقلیتی نشست بھی خالی ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کا تقرر کردیا، صوبائی اسمبلیوں میں صوبائی الیکشن کمشنرز ریٹرننگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ سعید گل ریٹرننگ افسر تعینات کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کا باضابطہ اغاز کردیا۔

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کا سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

ECP

اسلام آباد

Senate election

Election Commission of Pakistan (ECP)

48 Senate members retired