عبدالعلیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست چھوڑ دی
صدر استحکام پاکستان پارٹی نے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست پی پی 149 چھوڑدی۔
علیم خان عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست سے کامیاب قرار پائے تھے۔
وہ لاہور کی صوبائی نشست چھوڑ کر این اے 117 سے قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔
عبدالعلیم خان نے اس حوالے سےالیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔