نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے شکست پر انتخابی نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن کی سابق وزیراعظم کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 15 فروری 2024 01:53pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی انتخابی عذر داری پر سماعت کی تاہم نوازشریف کے وکیل پیش نہ ہوئے۔

دوران سماعت ریٹرننگ افسر (آر او) این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی، جس میں کہا گیا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی جس میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کا کردار اب کیا ہوگا، مریم نواز نے وضاحت کردی

لاہور ہائیکورٹ: نوازشریف اور حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف درخواستیں مسترد

نواز شریف کا کردار اب کیا ہوگا، مریم نواز نے وضاحت کردی

PMLN

Nawaz Sharif

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

NA 15

Pakistan Elections 2024

ELECTORAL RESULTS