پاک فضائیہ کا طیارہ کھیتوں میں جا اترا

پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ رہے
شائع 12 فروری 2024 06:18pm

نوشہرہ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ کھیتوں میں جااترا۔

پی اے ایف رسالپور کے تربیتی طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پڑی، تاہم، طیارے میں موجود پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ رہے۔

طیارہ کلنجر نزد ملیانوں پل علاقہ تھانہ رسالپور کی حدود میں کھیتوں میں اتارا گیا، جس کے فوراً بعد پولیس، ائیرفورس پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

Noshehra

Pakistan Airforce

Training Aircraft Emergency Landing