الیکشن کمیشن کا اگلے ہفتے ٹربیونلز کے قیام کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن اگلے ہفتے پانچوں رجسٹرار ہائیکورٹس کو خطوط لکھے گا، ذرائع
شائع 10 فروری 2024 02:17pm

عام انتخابات سے متعلق انتخابی عذرداریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اگلے ہفتے ٹربیونلز کے قیام کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اگلے ہفتے پانچوں رجسٹرار ہائیکورٹس کو خطوط لکھے گا، ہائیکورٹس کو انتخابی عذر داریاں سننے کے لیے ٹربیونل بنانے کی درخواست کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ ٹربیونل 4 ماہ کے اندر اندر عذر داریوں پر فیصلے کریں گے، ٹربیونل میں کیس کے التواء کی کوشش کرنے والوں کو جرمانے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

ECP

اسلام آباد

Election Tribunal

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024