گھر والوں کی پسند سے شادی کیلئے رضامندی پر گرل فرینڈ کا بہیمانہ قتل

بھارتی ریاست تلنگانہ میں سری کانت نے کلہاڑی کے وار کیے، الیکھیہ نے موقع پر دم توڑ دیا
شائع 09 فروری 2024 01:14pm

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک نوجوان نے گھر والوں کی مرضی سے شادی پر رضامند ہونے پر گرل فرینڈ کو قتل کردیا۔

یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر ضلع نرمل میں رونما ہوا۔ جکانتی سری کانت الیکھیہ سے پیار کرتا تھا اور اس سے شادی کا خواہاں تھا مگر جب الیکھیہ نے گھر والوں کی پسند کے مطابق شادی پر رضامندی ظاہر کردی تو وہ مشتعل ہوگیا۔

گزشتہ روز الیکھیہ اپنی بہن کے ساتھ ایک قریبی انسٹیٹیوٹ سے واپس آرہی تھی کہ راستے میں جکانتی سری کانت نے کلہاڑی کے وار کرکے اُسے مار ڈالا۔ الیکھیہ کی بہن بھی اس واقعے میں شدید زخمی ہوئی۔

خاناپور نامی قصبے میں رونما ہونے والے واقعے میں الیکھیہ نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔ واردات کے بعد جکانتی سری کانت فرار ہوگیا۔

Tilangana

BRUTAL KILLING

GIRL FRIEND

ARRANGED MARRIAGE