ایم کیو ایم پاکستان کا پی پی پر غنڈہ گردی اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام

این اے 242 میں پی پی امیدوار نے غنڈہ گردی کی، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
شائع 08 فروری 2024 07:13pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی پر غنڈہ گردی اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این اے 242 میں پی پی امیدوار نے غنڈہ گردی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 242 یوسی 09 پولنگ اسٹیشن ایم ایچ بلدیہ گرلز سیکنڈری اسکول میں پیپلزپارٹی امیدوار نے کارکنوں کے ہمراہ حملہ کیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران بیلٹ بکس توڑے اور لیڈیز پولنگ ایجنٹس پر تشدد کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024