اسپیکر نے پنجاب اسمبلی میں ہوئی تمام ترقیاں واپس لے لیں

تحقیقاتی کمیٹی نے ترقیوں میں متعدد بے ضابطگیوں کی نشاندہی
شائع 06 فروری 2024 03:54pm

پنجاب اسمبلی میں ترقیوں کے معاملے پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ان ترقیوں میں متعدد بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔

کمیٹی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو سفارش کی کہ ان ترقیوں کے احکامات کو واپس لے لیا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے ان تمام ترقیوں کو واپس لے لیا اور ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

punjab assembly

Punjab Assembly Secretariat

Punjab Assembly Appointment case