یوم کشمیر پر پاکستان نے خصوصی نغمہ جاری کردیا

کامران اللہ خان کی آواز میں نعمے کے بول راشد منہاس نے لکھے ہیں
شائع 04 فروری 2024 12:08pm

یوم کشمیرکے موقع پر پاکستان نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

خصوصی نغمے کے بول راشد منہاس نے لکھے ہیں جبکہ آواز کامران اللہ خان کی ہے۔

اس نغمے کو ’خوابوں کی تعبیر‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

کشمیر پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کو 76 برس بیت گئے۔

نغمے کا پیغام ہے کہ آج بھی کشمیر میں ہندوستان کی ظالمانہ اور غیر انسانی کاروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہم پلہ کھڑا ہے۔

Kashmir Day

National Song

khwabon ke tabeer