عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے 14 لاکھ سے زائد اہلکاروں کی تربیت مکمل کرلی
87 دنوں کے دوران کل 27,676 تربیتی سیشنز کیے گئے
 
    
        الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے 1.49 ملین (14 لاکھ 90 ہزار) اہلکاروں کی تربیت مکمل کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے 8 فروری کو عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے انتخابی عملے کے تقریباً 1.49 ملین ارکان کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے۔
ای سی پی ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ 87 دنوں کے دوران کل 27,676 تربیتی سیشنز کیے گئے، جن میں 3,821 ٹرینرز شامل تھے۔
        
        
    
بیان میں کہا گیا کہ کمیشن نے تقریباً 5000 افسران اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز (DEOs) کو 148 ٹریننگ سیشنز کے ذریعے ریٹرننگ افسران کے ساتھ ضم کرنے سے پہلے تربیت دی۔
Election Commission of Pakistan (ECP)
Election 2024
GENERAL ELECTION 2024
                مقبول ترین
              
              
             
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder 
 
 
 
 

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔