بھارت کو ملنے والے جدید ترین امریکی مسلح ڈرونز کی خصوصیات کیا ہیں؟

پریدیٹر MQ-9B ڈرون کسی بھی فوج کی استعداد بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
شائع 03 فروری 2024 08:57am

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو 31 جدید ترین MQ-9B ڈرون فروخت کرنے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے۔

یہ ڈرونز جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہیں۔ کسی بھی فوج کی صلاحیت و سکت میں اضافہ کرنے کے حوالے سے یہ ڈرون کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

امریکی پریڈیٹر ڈرونز بہت سے غیر معمولی خصوصیات کے حامل ہیں۔ یہ درون مسلسل 35 گھنٹے تک پرواز کرسکتے ہیں۔

ایک بار فیول ٹینک بھردیے جانے پر یہ دو ہزار میل تک سفر کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ان ڈرونز کو 50 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

450 کلو گرام کے بم سمیت یہ کم و بیش 1700 کلو گرام کا بوجھ برداشت کرسکتے ہیں۔

اس ڈرون کے پروں کی چوڑائی 66 فٹ اور لمبائی 36 فٹ ہے۔

اس ڈرون کی زیادہ سے زیادہ رفتار 442 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔