تحریک انصاف نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست دے دی

پی ٹی آئی نے جلسے کی منظوری کے لیے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرلیا
شائع 02 فروری 2024 01:09pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی منظوری کے لیے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرلیا۔

قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار ریاض کی جانب سے جلسے کے این اوسی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی۔

درخواست میں چار، پانچ یا 6 فروری کو جلسے کی اجازت مانگی گئی۔ واضح رہے کہ شہریار ریاض این اے 56 سے امیدوار ہیں۔

rawalpindi

PTI jalsa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Liaqat Bagh