بدین میں الیکشن مہم،آصفہ بھٹوکے عوام سے وعدے

پیپلزپارٹی نے دل کےعلاج کیلئےاین آئی سی وی ڈی بنایا،باقی وعدے بھی پورے کریں گے،آصفہ بھٹو
شائع 30 جنوری 2024 03:37pm

آصفہ بھٹوزرداری نے بدین میں الیکشن مہم کے دوران کہاکہ عوام ہمارے ساتھ خوشی اورغم میں کھڑے رہے

پیپلزپارٹی کی ملک بھرکی طرح سندھ میں بھی الیکشن مہم جاری ہے،رہنماپی پی پی آصفہ بھٹو مہم کے سلسلے میں بدین گئیں ۔

عوام سے خطاب میں آصفہ بھٹوزرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےدل کےعلاج کیلئےاین آئی سی وی ڈی بنایا،بچوں کے علاج کیلئےچائلڈ فاؤنڈیشن بنائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کومزدورکارڈاوریوتھ کارڈ دےگی،ہم آپ کوگھربناکردیں گے،خواتین کومالکانہ حقوق دیں گے،وعدہ کرتےہیں آپ کی تنخواہ دگنی کریں گے۔