الیکشن 2024:مسلم کانفرنس نے مسلم لیگ ن کی حمایت کردی

مسلم کانفرنس کی جانب سے حمایت کو سراہتے ہیں ،شہبازشریف
شائع 30 جنوری 2024 03:23pm

مسلم کانفرنس کے سربراہ نے شہبازشریف سے ملاقات میں اعلان کیا کہ انکی پارٹی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کی اسپورٹ کرے گی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق خان ملے اس موقع پرانہوں نے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پرشہباز شریف نے مسلم کانفرنس کی جانب سے حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کے حق خوداردیت کے مطابق حل کرائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن ایک ہی دھارے کے دو حصے ہیں،دونوں جماعتوں کے اتحاد سے مسئلہ کشمیر کے لیے تواناآواز عالمی فورم پر جائے گی۔