عمران ریاض اپنا نام ای سی ایل سے نام نکلوانےکیلئے عدالت پہنچ گئے

نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے، درخواست
شائع 25 جنوری 2024 10:46am

صحافی عمران ریاض خان نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران ریاض نے مؤقف اپنایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔

Lahore High Court

imran riaz khan

Exit Control List (ECL)