چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف
عوام جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈہ سے ہو شیار رہیں، ترجمان الیکشن کمیشن
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جعلی اکاؤنٹ میں چیف الیکشن کمشنر کا نام اور تصویر استعمال کی گئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ عوام جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے ہو شیار رہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ عوام چیف الیکشن کمشنر سے منسوب جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور پروپیگنڈا کو نظر انداز کریں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔