کراچی کے کئی علاقوں میں آج بجلی کی ممکنہ طویل بندش کا الرٹ جاری

مختلف گرڈز سے منسلک صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے، ترجمان کے الیکٹرک
شائع 09 جنوری 2024 10:25am

کے الیکٹرک نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج جوہر، بلدیہ اور محمود آباد گرڈز پر مینٹیننس شٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ان گرڈ سے منسلک صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سسٹم کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مینٹننس ضروری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ میٹیننس اور تکنیکی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

Loadshedding

K-Electric

Grid Station Maintenance