سعودی عرب نے مودی کا پروپیگنڈہ پھیلانے والا بھارتی بلاگر گرفتار کر لیا

ضحاک تنویر کو 18 دسمبر کو گرفتار کیا گیا اور اب وہ جیل میں ہے
شائع 27 دسمبر 2023 10:36pm

سعودی سیکورٹی فورسز نے بھارتی بلاگر ضحاک تنویر کو سعودی مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی بلاگر ضحاک تنویر کو 18 دسمبر کو سعودی عرب کے مفادات کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

مودی نواز اور آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کے حامی خیالات کی وجہ سے پہچانے جانے والے ضحاک تنویر کو گرفتاری کے بعد حراست میں رکھا گیا ہے اور اب وہ جیل میں ہیں۔

ان کی گرفتاری کے ارد گرد کے حالات اور ان کے خلاف مخصوص الزامات فی الحال جانچ کے دائرے میں ہیں۔

Saudi Arabia

Saudi Arab

جرائم

indian blogger

zahac tanvir

BLOGGER