پشاور کے بعد ہری پور سے خواجہ سرا رہنماء نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

خواجہ سرا شی میل ایسوسی ایشن کی صدر صائمہ شوکت پی کے 46 سے الیکشن لڑیں گی
شائع 24 دسمبر 2023 08:35pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پشاور کے بعد ہری پور کے حلقے پی کے 46 سے خواجہ سرا شی میل ایسوسی ایشن کی صدر صائمہ شوکت نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

صائمہ شوکت نے کامیابی کے بعد حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا ہے۔

خواجہ سرا شی میل ایسوسی ایشن کی صدر صائمہ شوکت دو مرتبہ کونسلر کا الیکشن بھی جیت چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 21 دسمبر کو پشاور میں پہلی بار خواجہ سرا نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے صوبائی نشست پر آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

اس موقع پر خواجہ سرا صوبیا خان نے کہا تھا کہ خواجہ سراؤں کے لئے علیحدہ سیٹ نہ ہونے کہ وجہ سے جنرل سیٹ پر کاغذات جمع کروائے ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرا صوبیا خان نے حلقہ پی کے 81 سے صوبائی سیٹ پر آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی کوہاٹ روڈ میں اسسٹنٹ کمشنر سید احسن علی شاہ کے دفتر میں جمع کرائے تھے۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024