محکمہ صحت سندھ کی سگ گزیدگی کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کی خبروں کی تردید

ڈی جی ہیلتھ نے ڈی ایچ او کو ویکسین کی خریداری اور دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
شائع 18 دسمبر 2023 01:21pm

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں سگ گزیدگی (کتے کے کاٹنے) کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کےعلاج کی ویکسین موجود ہے۔

ڈی جی ہیلتھ نے ڈی ایچ او کو ویکسین کی خریداری اور دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیر صحت نے کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق ہدایت جاری کی تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہرمیں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی کی خبر حقائق کے منافی ہے، وزیرصحت سندھ کی ہدایت کے باوجود کسی ادارے کے سربراہ نےغفلت برتی تو کارروائی ہوگی۔

sindh

Dog bite Vaccine